حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ خوراک ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کرئے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ خوراک ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کرئے گا محکمہ مال اور محکمہ خوراک ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کسانوں ،کاشتکاروںکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور حکومت کی طرف سے گند م خرید ٹارگٹ کو ہرصورت حاصل کیا جائے گا گندم خرید ٹارگٹ کے حصول میں کسی قسم کی لاپرواہی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور نے گندم خرید سنٹر عارفوالا میں جائزہ لینے کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ تمام گندم خرید مراکز پر کسانوں کو مناسب طریقے سے رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری ، ڈی ایف سی قسور مبارک ودیگر بھی موجودتھی