میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل اسٹیڈیم میں بم دھماکہ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل اسٹیڈیم میں بم دھماکہ
صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) صوفیہ میں ڈربی کے مقام پرلیوسکی بمقابلہ سی ایس کے اے سٹی کے مابین فٹ بال مقابلے سے قبل گھریلوساختہ دھماکہ خیزموادپھٹنے سے ایک خاتون پولیس اہلکارزخمی ہونے کی وجہ سے اپنی آنکھ سے تقریباًمحروم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے حکام کاکہناہے کہ ایک مرداورایک خاتون پولیس اہلکاردونوں سٹیڈیم کے داخلی دروازے کے نزدیک دھماکہ خیزموادپھٹنے سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹنے پراس کی زدمیں آگئے ،شہرکے اسسٹنٹ پولیس چیف آنتون زلاتانوف نے بتایاکہ یہ گھریلوساختہ دھماکہ خیزموادتھا،راکٹ نہیں تھااگروہ شیشے کے دروازے کے پیچھے نہ کھڑے ہوتے توآنے والے زخم زیادہ سخت نوعیت کے ہوسکتے تھے ۔

بلغارین میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون پولیس آفیسرکی آنکھ ضائع ہونے کاخدشہ ہے ،اس نے اپنے چہرے پرآنے والے زخم کیلئے آپریشن کرایاہے

متعلقہ عنوان :