نیب عدالت نے متروکہوقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

نیب عدالت نے متروکہوقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) نیب عدالت نے متروکہوقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے نیب لاہور نے آصف ہاشمی کو گزشتہ روز نیب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی گئی سماعت کے دوران نیب افسران نے عدالت سے آصف ہاشمی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیب لاہور نے آصف ہاشمی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنا ہے تو ان کے بارے میں مزید کچھ اور بتایا جائے جو کچھ نیب لاہور کہہ رہی ہے اس پر آصف ہاشمی کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا جس پر عدالت نے آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :