کراچی،سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف ملیر کیٹل فورم ویلفیر کی درخواست دائر

عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف ملیر کیٹل فورم ویلفیر کی جانب سے دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف ملیر کیٹل فورم ویلفیر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

عدالت کو ملیر کیٹل فورم ویلفیر کی وکیل نے بتایا کہ عوامی ملیر کیٹل فورم ویلفیر کے لوگوں کو بھتہ نہ دینے پر ہراساں کیا جارہا ہے، اویس، حبیب اور علی سمیت 9 افراد ہماری ویلفیر کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔۔ویلفیر کی وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 10 اپریل کو ہمارے ایک ملازم کو دفتر آتے ہوئے اٹھایا بھی گیا، ملزمان نے ہمارے ملازم کو دھمکی دی کہ اگر ہمیں بھتہ نہیں دیا گیا تو ہم دفتر میں اسلحہ رکھ کر مقدمہ درج کرادینگے۔

۔ملزمان کی جانب سے ہراساں کرنے پر انکے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔۔لہزا عدالت متعلقہ حکام کو حکم دے کہ وہ ملزمان کو ویلفیر کے ملازمین کو ہراساں کرنے سے روکیں۔۔عدالت نے دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :