پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان اور پولینڈ نیدو طرفہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں کے دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیر خان گزشتہ روز پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ پولینڈ کے وزیردفاع مسٹر ماروز بلاشچاک سے مذاکرات کئے۔ اس کے علاوہ ان کی علیحدگی میں بھی اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں ملکوں کے حکام نے دفاعی معاہدے کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :