راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ41، رسالپور25، کالام19، پشاور (سٹی15، ائیرپورٹ10)، دیر14، بالاکوٹ13، سیدو شریف12، کاکول11، پاراچنار، پٹن09، میرکھانی08، چراٹ، کوہاٹ05، لوئردیر، دروش04، چترال02، کامرہ11، مری08، راولپنڈی (شمس آباد08، چکلالہ01)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ05، بوکرہ02، سیدپور01)، مظفرآباد 17، راولاکوٹ11، گڑھی دوپٹہ06، کوئٹہ (سمنگلی17، سٹی10)، قلات، زیارت02، پنجگور01، استور10، بگر وٹ04 اور گلگت میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبینظیرآباد44، چھور، حیدرآباد 43 اور دادو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔