کامران اختر نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی

جمعرات اپریل 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کے زائد بل بھیجنے کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے زائد بلنگ کے زریعے شہریوں کو ستر ارب روپے سے زائد بٹورے ہیں جو سراسر ناانصافی پر مبنی عمل ہے دوسری جانب زائد بلنگ کے باوجود شہر بھر میں لوڈشیڈنگ بھی اپنے عروج پر ہے۔