کراچی میں سندھ گیمز کا آغاز،200 میٹرز ریس میں کراچی کے معید بلوچ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:39

کراچی میں سندھ گیمز کا آغاز،200 میٹرز ریس میں کراچی کے معید بلوچ نے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کراچی میں 17ویںسندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیاہے، ایتھلیٹکس مقابلے کی 200میٹر ریس میں کراچی کے معید بلوچ المعروف بلوچ بولٹ نے سندھ گیمز کا نیاریکارڈقائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسپورٹس سینٹرمیں تاریخ کے مہنگے ترین سندھ گیمز شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی میں کھلاڑی سہولیات سے محروم ہیں مگر اس کے باوجود وہ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی فائٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

جمعرات کوہونے والے مقابلوں میں 200 میٹرز ریس میں کراچی کے معید بلوچ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔معید نے مقررہ فاصلہ 21 اعشاریہ 96 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس سے پہلے ریکارڈ 22 اعشاریہ 50 سیکنڈ کا تھا۔کراچی میں شدید گرمی ہے لیکن کھلاڑیو ں کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر نظرآئے، ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں تھا ،کھلاڑی اس صورتحال میں کافی پریشان دیکھائی دیئے ،جبکہ آفیشلز نے 15 ہزار کا چیک بائونس ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔