کوئٹہ،سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچنے والوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے متفقہ طور پر قرارداد منظورکی

صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس میں مرکزی جماعت سے 3اراکین اسمبلی کے خلاف کا روائی کا مطالبہ

جمعرات 19 اپریل 2018 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچنے والوں کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مرکزی جماعت سے ان اراکین اسمبلی کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کر دیا اس بات کا فیصلہ جمعرات کو صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت صوبائی امیرمولانا فیض محمد کر رہے تھے صوبائی جنرل کونسل میں بلوچستان سے سینکڑوں کی تعداد میں ممبران نے شرکت کی اور 3 مارچ2018 کو سینیٹ انتخابات میں جماعت کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے 3 اراکین اسمبلی کی جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کی تھی منعقدہ اجلاس میں متفقہ طورپر قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کر تے ہوئے اس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودا کرنے والے تین اراکین اسمبلی کے خلاف کا رروائی کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے۔