وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات اپریل 21:18

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔