Live Updates

عمران خان لاہور پہنچ گئے

پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں سمیت پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

عمران خان  لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان لاہور میں قیام کے دوران پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں سمیت پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں الیکشن 2018ء کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، عمران خان جب لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تو ان کا پارٹی کے رہنمائوں نے استقبال کیا، جس کے بعد عمران خان ایک قافلے کی شکل میں مقامی ہوٹل روانہ ہو گئے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان مینار پاکستان بھی جائیں گے، جہاں وہ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات