ْڈیرہ بگٹ،پیرکوہ میں پانی کی عدم فراہمی پر سینکڑوں افراد سڑک پر نکل آئے ، شدید نعرے بازی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:49

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پیرکوہ میں پانی کی عدم فراہمی پر سینکڑوں افراد سڑک پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی ذرائع کے مطابق چالیس ہزار افراد کی آبادی والے گیس سے مالا مال علاقے پیرکوہ کے سینکڑوں مکین شدید قلت آب سے مجبور ہو کر سڑک پر نکل آئے اور پیر کوہ سے ڈیرہ بگٹی تک پیدل مارچ شروع کردی اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تاہم آٹھ کلو میٹر پیدل سفر کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ کے آفیسران سے مذاکرات اور پانی کی فوری یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :