سینیٹر فاروق ایچ نائیک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فاروق ایچ نائیک کو متفقہ طور پر کمیٹی چیئرمین منتخب کرلیا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی اراکین نے چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنی زمہ داری سرانجام دیں گے اور آئین کی بالادستی و جمہوریت کے لئے مل کر کام کریں گے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24 اپریل کو ہو گا جس میں چار مختلف بل زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :