عالمی یوم ارض پر واک کل ہوگی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ ایند ہیلتھ(این ایف ای ایچ) اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے تحت عالمی یوم ارض کے سلسلے میں ایک واک 20اپریل صبح 9بجے شہید ملت روڈ پر منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

مختلف اسکولوں کے طالب علم، این جی اوز، سماجی کارکن، اعلیٰ سرکاری و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ شریک ہوں گے۔ واک کا مقصد کراچی کو صاف اور سرسبز بنانا اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی اور آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام شہریوں سے واک میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :