سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وزارت دفاعی پیداوار کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ولادی میرووچ کر رہے تھے۔ یہ ملاقات جمعرات کو راولپنڈی میں وزارت دفاعی پیداوار میں ہوئی جہاں پر سیکرٹری دفاعی پیداوار نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاعی پیداوار نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو سراہا اور ان تعلقات کو دفاعی پیداوار کے حوالہ سے تعاون میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ ازبک ماہرین کے دورہ وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے اداروں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت پر ازبکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :