صوبائی وزیرِاطلاعات ناصرحسین شاہ کی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کو ریفرینڈم میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر مبارکبا د

جمعرات اپریل 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی وزیرِاطلاعات اورٹرانسپورٹ سیدناصرحسین شاہ نے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کو ریفرینڈم میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے محنت کشوں نے ثابت کیا پی پی پی مزدوروں کی جماعت ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی پی پی کے مزدور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں ہونے دینگے۔۔ سیدناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اداروں کو ہمیشہ تباہ کیا ہے اور پی پی پی نے بنایا ہے۔پیپلز یونٹی آف پی آئی اے اور مزدوروں کو شاندار کامیابی پر مبارکبا دیتا ہوں۔#s#