وزارت داخلہ نے اسلام کے نواحی علاقوں میں نادرا دفاتر قائم کرنے کیلئے اقداما ت کرنے کی ہدایات جاری کردیں

جمعرات 19 اپریل 2018 23:35

وزارت داخلہ نے اسلام کے نواحی علاقوں میں نادرا دفاتر قائم کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں پالیسی اور رولز کے تحت دفاتر قائم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک شہری ملک ظہیر اعوان کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست بھجوائی گئی تھی کہ نادرا نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقوں سے دفاتر ختم کر کے بلیو ایریا میں ایک میگا سنٹر قائم کیا ہے جس کی وجہ سے ترنول ، جھنگی سیداں ، سنگ جانی ، سرائے خربوزہ ، شاہ اللہ دتہ ، میرا جعفر ، میرا اکو ، قادر بخش ٹاؤن ، شمس کالونی ، فیصل کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے شہریوں خصوصاً عورتوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ، شناختی کارڈ کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے شہریوں کی سہولت کیلئے مذکورہ علاقوں میں نادرا کو دفاتر قائم کرنے کا حکم دیا جائے۔

وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر نادرا نے چیئرمین نادرا کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رولز اور پالیسی کے مطابق مذکورہ درخواست پر اقدامات کر کے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :