پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم 2ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکاشی کورائی

جاپان کی مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں 32ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ۔موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں حالا ت سازگار ہے ،جاپان کے سفیر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہاہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم 2ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے جاپان کی مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں 32ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ۔موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں حالا ت سازگار ہے ۔

وہ مقامی ہوٹل میں پاکستان جاپان بزنس فورم کے سالانہ عشائیے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر کراچی میں تعینات قونصل جنرل ٹیٹ سویا ،سوماٹ سو (Tetsuya Suematsu) فورم کے جنرل سیکریٹری حمزہ بن طارق سہیل پی احمد ،محمد حنیف ستار ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ایک سوال کے جواب میں جاپان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ فی الحال ممکن نہیں کیونکہ اس معاہدے سے زیادہ فائدہ جاپان کو ہوگا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاپان کی کمپنی اسلام آباد سے بھوربن تک ٹرانسمیشن لائن بچھارہی ہے انہوں نے کہا کہ جاپان دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے اچھے مواقع ہے پاکستان کی جاپان کو ایکپورٹ کے بارے میں سوال پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے آم جاپان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چاول بہت اچھا ہوتا ہے لیکن جاپان میں موٹا چاول استعما ل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقا ت ہے اور جاپان کے وزیر اعظم نے 1997 میں پاکستان کا دورہ کر کے تعلقات کا آغاز کیا پاکستانی کھانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے بہت اچھے ہوتے ہیں اور انہیں بریانی بہت پسند ہے لیکن دیگر کھانے بھی ذائقہ دار ہوتے ہیں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کی تعلیم کے شعبے میں بھی مدد کررہا ہے اور بہت سے پاکستانی ا طالبعلم جاپان کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جاپان بزنس فورم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے آٹو موبائل انڈیسٹری میں جاپان کی گاڑیاں پاکستان میں بہت استعمال کی جاتی ہے اور ان گاڑیوں کے پارٹس بھی جاپان سے ایکسپورٹ ہوتے ہیں جو جاپانی کمپنیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔