مزددروں کی قوت سے ریلوے میں انقلابی تبدیلی لائیں گے ،پریم یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ریلوے ،پی آی اے اوراسٹیل مل سمیت کسی قومی ادارے کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ سلمان بٹ محنت کش 20اپریل کو وزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاجی دھر نے میں بھر پور شر کت کریں ،حافظ نعیم الرحمن اور دیگرکا خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) مزدوروں کی قوت کے ذیعے ریلوے میں انقلابی تبدیلی لائیں گے ۔ریلوے پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل سمیت کسی قومی ادارے کی نج کاری نہیں ہو نے دیں گے ۔ کسی مزدور کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ریل کے مزدوراپنے حقوق کے لیے متحدہ ہو جائیں ۔ مزدور خود اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے ،ریلوے مزدوروں کی خدمت رضائے الٰہی کے لیے کر رہے ہیں ۔

یہ بات ریلوے پریم یونین سی بی اے کے صدر حافظ سلمان بٹ نے سٹی ریلوے اسٹیشن کراچی پرپریم یونین کراچی ڈویژن کی تقریب حلف برداری سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،پریم یونین کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمد تونیو ،سینئر نائب صدر شیخ محمد انور ،چوہدری طارق نیاز ،این ایل ایف کراچی کے صدر عبد السلام ،پریم یونین کراچی کے صدر راجا عبد المناف ،محمد جمیل ،ناصر الدین ناصر ،معین راجپوت ،محمد آباد ،قاضی رحمت اللہ ،محمد یوسف ،عبد الرشید ،معین الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس مو قع پر این ایل ایف پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل زاہد عسکری ،این ایل ایف کراچی کے نائب صدر محمد خالق ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری اشتیاق احمد و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں نے اپنی شب و روز محنت سے ریلوے کے خسارے کو کم کیا ہے ۔ہم مزدوروں کا ٹائم اسکیل پروموشن ہر پانچ سال کے بعد کریں گے اور ریلوے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔

جس حکومت نے ریلوے کو بیچنے کی کوشش کی اسی حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں کی پشتیبان ہے ۔مزدور خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے ظلم و زیادتی ،لوڈشیڈنگ کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔محنت کش 20اپریل کو وزیر اعلیٰ ہائوس پر ہو نے والے احتجاجی دھر نے میں بھر پور طریقے سے شریک ہو کر کے الیکٹرک کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔

حافظ سلمان بٹ نے اپنی جرات مندانہ قیادت کے ذریعے ریلوے کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا ہے ۔دیانت دار قیادت اگر تمام اداروں کو میسر ہو جائے تو ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ۔خیر محمد تونیو نے کہا کہ ریلوے کا مزدور حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں اس کو ترقی کی جانب گامزن کر رہا ہے ہم پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل کسی ادارے کی نج کاری نہیں ہو نے دیں گے ۔

شیخ محمد انور نے کہا کہ پریم یونین نے جدو جہد کے نتیجے میں سی بی اے سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے اور ہم ریلوے کے مزدوروں کی بلا تفریق خد مت کریں گے ۔عبد السلام نے کہا کہ پریم یونین جدو جہد کی علامت ہے اور جدوجہد کے نتیجے میں ہی مزدوروں کے مسائل حل ہو ں گے ۔جماعت اسلامی کے تحت کل ہو نے والے احتجاجی دھر نے میں محنت کش بھر پور شر کت کریں گے ۔راجا عبد المناف نے کہا کہ پریم یونین حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں مزدوروں کے حقوق کی جدو جہد جاری رکھے گی اور ہم ایک ایک مزدور کے مسائل کو حل کریں گے ۔