ْپنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،31سیل، 95کو جرمانے

ملتان میںخراب انڈوں کے استعمال اور حشرات کی موجودگی پر9 سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ،5 فوڈ پوائنٹ سیل ر اولپنڈی میںحشرات کی بہتات ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال پرمعروف بیکرز پروڈکشن یونٹ اور مِلک شاپ سر بمہر گوجرانوالہ میں حشرات کی بہتات اور ناقص خوراک مہیا کرنے پرسوئٹس اینڈ بیکرز فاسٹ، فوڈ پوائنٹ سیل ․فیصل آبادغیر معیاری اجزاء ، ناقص آئل اور مضر صحت رنگوں سے نمکو تیار کرنے پرحافظ شاہ نمکو پروڈکشن یونٹ، 5 فوڈ پوائنٹس سر بمہر 20من تیار نمکو،185لیٹر ناقص آئل،200کلو گرام ناقص اجزاء اور مصالحہ جات برآمدکرکے تلف

جمعرات 19 اپریل 2018 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے کو قوانین کی خلاف ورزی پر سونو فوڈ ز بیوریجیز پروڈکشن یونٹ ،2سوئیٹس اینڈ بیکرز اور سٹور اینڈ کولڈ کار نرز کو سربمہر کر دیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر28فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ22ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے سونو فوڈ ز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بیوریجیز پروڈکشن یونٹ کو بوتلوں کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل،غیر معیاری رنگوں کا استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم موجود گی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زنگ آلود ہ مشنری ،استعمال شدہ بوتلیں ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ تلف کر دیئے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمن آباد میں اعوان بیکرز ،قائد آعطم انٹر چینج پر واقع شمس بیکرز کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنیپر پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں فیاض جنرل سٹور اینڈ کولڈ کار نرز کا مضر صحت گٹکا کی فروخت اور زائدلمعیاد مشروبات کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مختلف فوڈ پوائنٹس،کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،حشرات کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے ،ک پر مجموعی طور پر 2لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کرتے ہوئے 81فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نیپنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئی14فوڈ پوائنٹس کوغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہر کر دیانیزحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 20فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 61,000 کے جرمانے عائد کئے بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف ، 170کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزی پر 2 فوڈ پوائنٹس سربمہرجبکہ زائدلمعیاداور ناقص اشیاء کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 63000کے جرمانے عائد کئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئی180کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 200 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرسوئٹس اینڈ بیکرز، فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سر بمہر کر دیا ، جبکہ چاند بیکری کو قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن سے روک دیا گیا۔

صفائی کے ناقص انتظامات پراور زائدلمعیاد خوراک کی فروخت پر14 فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر87,000 کے جرمانے اور150کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔فیصل آباد ڈویژن میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پرجھنگ میں 4 فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ1,1فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔جبکہ 3 فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانہ عائدکرتے ہوئے 20من تیار نمکو،185لیٹر ناقص آئل،200کلو گرام ناقص اجزاء اور مصالحہ جات برآمد کر کے تلف کر دیئے گئے۔