حیدرآباد ایم نائن موٹروے پر کار کے خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

جاں بحق افراد میں ایک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا ،ْ ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ،ْلاشیں ورثاء کے حوالے

جمعہ 20 اپریل 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے پر کار کے خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا ،ْ ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔پولیس کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی کار ایم نائن موٹروے پر لونی کوٹ کے قریب آگے چلنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے کار میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر علی شیر کے گھر کے 7 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ صدف، سچل تھانہ کا کانسٹیبل علی حسن، 24 سالہ افروز، 40 سالہ عبدالحفیظ، رفعت، 1 سالہ محمد علی اور علی شیر کے نام سے ہوئی، جو جیکب آباد کے رہائشی تھے۔علی حسن اور صدف کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ،ْ کار میں سوار افراد میں سے 3 سالہ شفاء معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیں جہاں سے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔