وزیراعظم فاروق حیدرخان کاشکریہ اداکرتاہوں ‘میںوزارتوںکامحتاج نہیں‘میرے لیے وزارتیں کوئی معنی نہیںرکھتیں‘لوگ وزارتوںکے پیچھے بھاگتے ہیںمیںنے وزارتیںچھوڑیں‘اللہ پاک نے بہت عزت دی ہے‘ مجھے کسی چیز کی خواہش نہیں

آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات ود یہی ترقی راجہ نصیر احمد خان کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 16:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات ود یہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ میںوزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کاشکریہ اداکرتاہوں میں وزارتوں کا محتاج نہیںمیرے لیے وزارتیں کوئی معنی نہیںرکھتیںلوگ وزارتوںکے پیچھے بھاگتے ہیںمیںنے وزارتیںچھوڑیںاللہ پاک نے مجھے بہت عزت دی ہے مجھے کسی چیز کی خواہش نہیںپارلیمانی پارٹی متحدومنظم ہے لوگ کھسرپھسرکرتے ہیںتوکرتے رہیںہم آپ کے ساتھ ہیںہم سرگوشیاںنہیںکرتے نہ ہی کریںگے میاںمحمدنوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کاکارنامہ ہے کہ ایک سال کے اندرآزادکشمیرکابجٹ بڑھاکر22ارب کردیاہے آج آزادکشمیربھربالخصوص حلقہ سہنسہ کے اندرترقیاتی کام جاری ہیںانشاء اللہ تعالیٰ عوام کے باقی ماندہ کام بھی کریںگے اورحلقہ کومثالی حلقہ بنائونگا میرے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیںگے میرے لیے نفل پڑھ کردعاکریںکہ اللہ پاک مجھے صحت دیںاورمیںآپ لوگوںکی خدمت کرسکوں پورے آزادکشمیرکے اندرجہاںممکن ہوسکاانشاء اللہ دوستوںکومایوس نہیںکرونگا میںماضی کی طرح عوام کی خدمت کاسفرجاری رکھوںگاآپ لوگوںکے حق کے لیے ہرفورم پرآوازاٹھاتارہونگاحلقہ کی تعمیروترقی میری ترجیح ہے میرے ساتھی کرداروالے ہیں، چوہدر عبدالمجیدمرحوم میرے دیرینہ ساتھی تھے انہوںنے میراہمیشہ ساتھ دیامیری دلی خواہش تھی کہ وہ آج میرے جلسے میںہوتے لیکن اللہ پاک کی رضا،اللہ پاک انہیںجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

(جاری ہے)

تمام قبائل میرے دست وبازو ہیںمسلم لیگ ن تمام برادریوںکاگلدستہ ہے ،ہم نے کبھی کسی سے بھیک نہیںمانگی اورنہ ہی مانگیںگے ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات راجہ نصیراحمد خان نے وزارت کاقلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے حلقہ انتخابات سہنسہ آمد پر ریسٹ ہائوس سہنسہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے راجہ ادریس حیات،راجہ ایوب،راجہ ضیاالحمید،ملک یوسف،راجہ ریاست،سردارمظہر محبوب، چوہدری چیئرمین خادم،راجہ افتخارایوب،سردارمنان گوہر،امتیازطاہر،راجہ نویداختر،راجہ عقیل ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہولاڑسے لے کرسہنسہ تک ہرعلاقے سے عوام نے میرااستقبال کیامیںان کاشکرگزارہوںآپ عوام کابھی شکریہ اداکرتاہوںکہ آپ نے میراساتھ دیامیںنے بیماری کے باجود بھی آپ کے ساتھ رشتہ نہیںتوڑا،میںمنافق نہیںہوںجو بھی بات ہومنہ پرکہہ دیتاہوںماضی میںجب بھی الیکشن ہوئے آپ لوگوںنے میراساتھ دیا اورمیری بیماری کے باوجودعوام نے جومیرے لیے کام کیامیںان کاشکریہ اداکرتاہوں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطہ کے اندرانقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جس اعتماد پر وزارت دی اس پر من و عن پورا اترنے کی کوشش کرونگا عوام کی دعائوں کی بدولت اس منصب پر پہنچا ہوں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی پارٹی کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا پونے دوسال کے مختصر عرصہ میں موجودہ حکومت نے تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں اسامیوں بھی تخلیق کی ہیں این ٹی ایس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے حکومت ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطہ کے اندر ترقی کا عمل مزید تیز کیا جاسکے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہم نے متحد ہوکرمظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہچانا ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ ہندوستانی فورسز کس طرح معصوم کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے ہندوستان طاقت کے زور سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سر دکرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے کشمیریوں نے اس تحریک کو اپنے خون سے زندہ رکھا ہوا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتی انہوںنے کہاکہ میںپریس نمائندگان ،سوشل میڈیاکے نوجوانوںاوریوتھ ونگ کے جوانوںکاخصوصی شکریہ اداکرتاہوںکہ انہوںنے سوشل میڈیاپربھرپورمہم چلائی تمام لوگوںکاشکریہ اداکرتاہوں۔