پاکستان کے آمدہ الیکشن میں قائد پاکستان میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ ملک بھر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلا شرکت غیر حکومت بنائے گی

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور سعودی عرب ریاض کے صدر حاجی احسان دانش کی بات چیت

جمعہ اپریل 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور سعودی عرب ریاض کے صدر حاجی احسان دانش نے کہا ہے کہ پاکستان کے آمدہ الیکشن میں قائد پاکستان میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ ملک بھر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلا شرکت غیر حکومت بنائے گی۔۔ن لیگ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کے خلاف کسی قسم کی سازشیں کامیاب نہیں ہو گی۔میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کو نہ صرف ایٹمی طاقت بنایا بلکہ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔پاکستانی عوام ان کے احسان کا بدلیہ 2018کے جنرل الیکشن میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے دینگے۔

(جاری ہے)

قائد پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا قیام پاکستان کی مضبوطی ،استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے،،پاکستان کا مستقبل قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ جڑا ہے ،محمد نوازشریف کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے یہ ملک پاکستان کے مستقبل اور آزادکشمیر کی ترقی کے ساتھ زیادتی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس عظیم قائد کے افکار کی روشنی میں اس ملک کو نظریاتی سیاست کا گہوارہ بنائیں ،2018 کے انتخابات میں قائد پاکستان محمد نوازشریف کے نظریہ کو لیکر آزادکشمیر کی جملہ سیاسی قیادت و کارکن پورے پاکستان میں پھیل جائیں گے اور ہم ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لائیں گے۔