ساہیوال پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے چار دکاندار گرفتار، سامان برآمد

جمعہ اپریل 17:58

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) ساہیوال پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 دکاندار گرفتار ، پٹاخے، شرلیاں ڈبے ، انار اور پھل جھڑیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے آتش بازی کے سامان پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس نے چھاپے مار کر پاکپتن چوک میں وقاص سے 150پٹاخے ‘ مچھلی بازار میں رمضان سے 10ڈبیاں پٹاخے ‘ دیپالپور بازار میں 6شرلیاں ڈبیاں ‘10انار اور 2 پھل جھڑیوں کی ڈبیاں اور 90/9-L میں مقصود احمد سے 100پٹاخے برآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :