تحریک انصاف نے ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ماں بچہ صحت پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایمبولینس میں امریکہ یا جاپان کے گیس سلنڈر لگانے کی بجائے چائنہ کے استعمال کئے گئے۔

(جاری ہے)

قیمت کے حوالے سے کنٹریکٹر سے اضافی رقم وصول نہیں کی گئی۔ 31 کروڑ روپے سے زائد بنیادی مراکز صحت کو ٹرانسفر کئے گئے۔ اشیاء کی خریداری کے لیے پریکیورمنٹ سسٹم کو فالو نہیں کیا گیا جبکہ ان کی اکاؤنٹس نہ ہونے پر بھی خریداری کی گئی۔ ان تمام فنڈز کی محکمہ قانون سے منظوری نہیں لی گئی۔تمام کی تمام اشیاء نان رجسٹرڈ فرم سے خریدی گئی لہٰذا یہ ایوان استدعا کرتا ہے کہ اس کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔