شہریوں کو سہولت فراہم کر نے کے لئے بلدیہ ملازمین بارشوں میں کام کر رہاہیں ،

شعبہ صفائی کے ملازمین شہر میں جگہ جگہ پانی ،ندی نالوں ،چوک میں گندگی کا صاف کر نے میں مصروف ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آباد خواجہ اعظم رسول کی بات چیت

جمعہ 20 اپریل 2018 21:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفر آباد خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کر نے کے لئے بلدیہ ملازمین بارشوں میں کام کر رہاہیں ،شعبہ صفائی کے ملازمین شہر میں جگہ جگہ پانی ،ندی نالوں ،چوک میں گندگی کا صاف کر نے میں مصروف ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت پر شہر میں بلدیہ عملہ مشکلات کم کر نے میں دن رات کام کر رہے ہیں ۔

بلدیہ ملازمین اپنی مشکلات کوایک طرف رکھے کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں محدو مسائل میں عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کررہے ہیں ۔ندی نالوں کی بندش میں غیرقانونی تجاورزات ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی خدمت عوام کی خادم ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے مسائل حل کر نا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں ۔ہم اقتدار میں آئے تو مشکلات بہت تھی آستہ آستہ کم ہو رہی ہیں بلدیہ عملہ ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کی خدمت کرتا ہیں ،بارشوں کے باعث بلدیہ ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں ،ہم سب ملکر شہر میں کام کر رہے ہیں مسائل کم کرنے کے لئے شہریوں اور بلدیہ ملازمین ملکر کام کرنا ہو گا۔

مظفرآباد شہر تھوڑی سے بارش کی وجہ سے روڑوں پر پانی اور بجرے کے انبار لگ جاتے ہیں،بلدیہ شعبہ صفائی دن رات ملبہ اٹھا رہے ہیں،مشکل سے مشکل ٹارگٹ شعبہ صفائی کے ملازم احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں،شہری کوڑاکرکٹ مختص جگہ پر کوڑادان میں ڈالیں،سیوریج لائن کی بندش شاپروں اور ملبے کی وجہ سے ہوتی ہے شہری خود تعاون کریں جس سے مسائل خود بخود کم ہو جائیں گے

متعلقہ عنوان :