قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:23

قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا، 15 مئی تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں آرمی انسٹرکٹرز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے، کیمپ کا مقصد کامن ویلتھ میں سامنے آنیوالی فٹنس کمز وریوں پر قابو پانا ہے، کیمپ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑی شریک ہو گے، فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کراچی میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :