کوئٹہ کی احتساب عدالت میں کرپشن کے مختلف کیسز کی سماعت

جمعہ 20 اپریل 2018 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں کرپشن کے مختلف کیسز کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر وار نٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ ایک کیس میں ملزم کے وکیل کی استدعا پر فرد جرم عائد نہیں کیا ، کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ژوب،میر علی خیل روڈ کی تعمیر میں کرپشن کیس کی سماعت عدالت ون کے جج منو ر شاہوانی نے کی کیس میں نامزدملزم سابق چیئر مین بی ڈی اے انور سادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیس کے نامزدایک اور ملزم سابق ایڈ یشنل چیف سیکرٹری علی ظہیر عدا لت میں پیش نہ ہو ئے ،عدالت نے سابق ایڈیشنل چیف سیکر ٹری کی عد م حاضری پردوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گر فتا ری جار ی کر دیئے ،سماعت کے دوران استغاثہ کاگواہ پیش ہوا جس کابیان قلمبندہوا جس پر جرح مکمل کی گئی ،ا سپیشل پراسیکیو ٹر راشد زیب گولڑہ نے نیب کی جانب سے کیس کی پیروی کی بعد ازاں سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایک اور کیس کے دوران محکمہ انڈسٹریزمیں اسکیمو ں کے ٹینڈرز میں خردبردکیس کی سماعت ہوئی گرفتار ملزم ایکسئین عدیل انور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے ،ملزم کے وکیل کی استدعا پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی عدالت نے کیس کی سما عت 24 اپریل تک ملتوی کر دی ملزمان پر سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصا ن کا الزام ہے۔

احتساب عدالت ٹو میں خضدار لیویز کی تنخوا ہوں کی مد میں خردبرد سے متعلق کیس کی سماعت جج پزیر احمد بلوچ نے کی۔ سابق وزیر اعلی کے پرسنل سیکرٹری نسیم لہڑی سمیت و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے عدم پیشی پر ایک ملزم عبیداللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتا ر ی جاری کئے جبکہ مزید گواہان کے بیان قلمبند کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :