فیسکوکا بجلی لائنوں کی ضروری مرمت و توسیع کے سلسلہ میں بجلی بند ش شیڈول جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 23:32

جھنگ۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بجلی لائنوں کی ضرورت ،مرمت اور توسیع کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کی بجلی بند رہے گی، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن فیسکو فیصل آباد کے مطابق جھنگ ڈویژن فرسٹ میں آج21اپریل کو ریل بازار، گوجرہ روڈ ، اشرف شہیدفیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور صوفی ٹیکسٹائل فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جبکہ کل 22اپریل کو مکھیانہ ، کوٹ سائی سنگھ، ماجھی سلطان فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے، اسی طرح 23اپریل کو مدوکی ، شبیر آباد اور صوفی ٹیکسٹائل فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے، جھنگ ڈویژن سیکنڈ میںآج 21اپریل کو سٹی ، کلیرہ ، شاہ جیونہ، کوٹ عیسیٰ شاہ، کلیرہ، اچگل امام فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور تریموں ، صوفی رحمن فیڈرز صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جبکہ کل 22اپریل کو ملت ، کوٹ خان ، دوسیرا، سرگودھا، رکھ ڈھینگاصبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے، اسی طرح 23اپریل کو ریواز، عمران شہید، کوٹ امیر ، کری والا، جبوآنہ فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور تریموں ، صوفی رحمن فیڈرز میں صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :