کراچی شہردنیاکاایک بڑا شہرہے مگرہردورمیں اسے نظراندا زکیاگیا، لوگ گندا پانی پینے پرمجبورہیں‘وسیم اختر

کراچی سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے بڑے بڑے آپریشن کئے گئے لیکن اب شہرکوترقی دینے کے لئے گرینڈترقی آپریشنزکی ضرورت ہے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کراچی کے لارڈ میئر وسیم اختر نے کہاہے کہ لاہور پریس کلب آکر بہت خوشی ہوئی اور لاہورشہرکے دورے کے دوران یہاںکی ترقی دیکھ کراطمینان ہوالیکن اس کے برعکس کراچی شہردنیاکاایک بڑا شہرہے مگرہردورمیں اسے نظراندا زکیاگیا، لوگ گندا پانی پینے پرمجبورہیں،سیوریج نظام اورٹرانسپورٹ کانظام زبوںحالی کاشکارہے اور بجلی تیرہ تیرہ گھنٹے غائب ہے جس سے زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے۔

وہ لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں مہمان خصوصی تھے اور اس موقع پر لاہور کے لارڈمیئرکرنل (ر)مبشربھی ان کے ساتھ تھے۔اس موقع پر لاہورپریس کلب کے صدراعظم چوہدری، سینئرنائب صدرغلام مجتبیٰ باجوہ اور ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ یہ پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواکہ ملک کے دوبڑے شہروںکے لارڈمیئرزاکٹھے کلب تشریف لائے ہیں جو ان کے لئے اعزازہے۔

وسیم اخترنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے بڑے بڑے آپریشن کئے گئے لیکن اب شہرکوترقی دینے کے لئے گرینڈترقی آپریشنزکی ضرورت ہے تاکہ ملک کے سب سے زیادہ ریونیودینے والے شہر کو اس کے رہائشیوںکے لئے آرام دہ بنایاجاسکے۔انھوںنے مزیدکہاکہ ملک میں سب کا احتساب انصاف کی بنیادوںپر ہونا چاہیے، کالاباغ ڈیم بنانے پر تمام صوبے لائحہ عمل بنائیں اور ملک میں مزید صوبے بناناچاہئیں تاکہ ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انھوںنے پریس کلب کے لئے پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمان کی کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں کلب کی یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کیئے۔

متعلقہ عنوان :