پیپلز پارٹی قائدین کی قربانیوں کے ساتھ کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں،صوبائی وزیر ملک حاکمین خان

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے کارکن سرمایہ ہے پارٹی قائدین کی قربانیوں کے ساتھ کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سابق صوبائی وزیر ملک حاکمین خان نے یونین کونسل اکھوڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ملک حاکمین خان جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو کارکنوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا اُن کی ثابت قدمی اور ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج اُن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ملک حاکمین خان نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل اکھوڑی جیالوں کی یونین کونسل ہے ہمیشہ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے 2018کے عام انتخابات میں پی پی پی واضع برتری حاصل کرکے مر کز اور صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائی گی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیاجائے گا،ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے غریب کو اپنا حق لینے کا طریقہ بتایا،آج بھی پی پی پی وفاق کی علامت ہے، ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو شہید تک پی پی پی کی تاریخ خون سے رنگی ہوئی ہے،ملک کی بقاء کے لیے بھٹو خاندان کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیںاس موقع پر ضلعی صدر اشعر حیات خان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد افسر، سٹی صدر پیپلز پارٹی لالہ محمد فردوس خان، جنرل سیکرٹری شاہد حسین ، داؤود غیوراوردیگر عہدیداران اورکارکنان نے کثیر تعدادموجود تھی۔