اسلام آباد ، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر منشیات فروشوں کی فائرنگ

پولیس 2ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ٹیم پر منشیات فروشوں نے فائرنگ کر دی ، پولیس 2ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تاہم ایک ملزم فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کھنہ پولیس کی ٹیم گشت پر موجود تھی کہ راجہ سفارش نامی ملزم سے 1050گرام چرس برآمد ہوئی جس کو چھڑوانے کے لئے اس کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور راجہ سفارش کو فرار کرا دیا گیا تاہم پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔