کراچی ،ْجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانچ کلوچرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو درخشاں پولیس نے پانچ کلوبرآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں گل اورحبیب الرحمن کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماعت کے دور ان تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حبیب الرحمن اور گل حب بلوچستان سے منشیات خرید کر کراچی میں کسٹمرز اور ڈیلر کو فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس اور آئس برآمد کی عدالت نیگرفتار منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔