چوہدری اسلم قتل کیس ، عدالت نے گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزمان ظفرعرف سائیں اورعبید عرف آبی کو پیش کیا گیاجبکہ عدالت میں کیس کے دوسرے گواہ کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں مقدمہ کے دومرکزی ملزمان کواہم گواہ پولیس اہلکار نے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چوہدری اسلم پرحملے کیلئے ریکی اورسہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا ۔ملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ایس پی چوہدری اسلم اورساتھیوں کو 9جنوری 2014 میںدھماکی میں ماردیا گیا تھا