حسین عبداللہ ہارون سے وفاقی وزیر سینیٹرمیر حاصل بزنجو کی ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے سابق مندوب برائے پاکستان حسین عبداللہ ہارون سے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی موجودہ صورتحال سمیت الیکشن 2018 ‘ گوادر بلوچستان ‘سی پیک منصوبوں ‘ نیب ریفرنسز اور مختلف سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما حسین کچھی ‘ اختر کچھی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔