پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ، ہاریوں اور کسانوں کی جماعت ہے، سردار سلیم حیدر

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سابق وفا قی وزیر و ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ، ہاریوں اور کسانوں کی جماعت ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو دہلیز پر سہو لیات پہنچا ئیں مو جودہ حکمرانوں نے کر پشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آنے والا دور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت کا ہے عوام ملک لوٹنے والو ں اور دھر نوں کی سیاست کر نے والوں سے عاجز آچکے ہیں ملک بھر سمیت ضلع اٹک میں حقیقی تبدیلی ہم لا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے حاجی شاہ گائوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) چھوڑکر پی پی پی میں شامل ہو نے والے شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر شا مل ہو نے والے حلقہ این اے 55اور پی پی 1کے تحصیل اٹک کے گائوں حاجی شاہ کی سید برادری کے سید حسنین شا ہ کونسلر ، سید ریاض شاہ ، سید یاسر شاہ ،سید اسرار شاہ ،سید شاہ جہاں بادشاہ ، جاوید وڈا، صفدر خان ملال ، فضل داد خان ملال ، سیٹھ شوک ، ملک جعفر حسین نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سردار سلیم حیدر پی پی پی میں شمو لیت کا اعلان کیا اور سلیم حیدر کو یقین دلا یا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی کو بھر پور کامیابی دلا ئیں گے سادات برادری کی میٹنگ میں ملاں منصور گائوں سے ملک خاکسار ، مانسر گائوں سے ملک جاوید اور فتح جنگ گو ندل سے شیخ آفتاب کی برادری کے شیخ نواد صدیقی نے بھی پی پی پی میں شمو لیت کا اعلان کیا اور اپنے گائوں میں سلیم حیدر کا جسلہ کرا نے کا وعدہ بھی کیا ، سلیم حیدر کے ہمراہ ملک اقبال ، ملک عیصب خان ، کیپٹن فقیر اور ملک محمد عمیر خان بھی تھے ، سلیم حیدر خا ن کو NA-55کی تحصیل اٹک اور حضرو میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے جیت انشاء اللہ پی پی پی کی ہو گی ۔