مظفرآباد چوروں ، ڈاکوئوں کے نرغے میں ، پولیس پکڑنے میں ناکام

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) دارلحکومت مظفرآباد چوروں ، ڈاکوئوں کے نرغے میں ، پولیس پکڑنے میں ناکام ،ْ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں جرائم بڑھنے لگا اور جان و مال سے عدم تحفظ نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ، اچھی شہرت رکھنے والے آئی جی ، ڈی آئی جی،ایس ایس پی کی موجودگی کے باوجود دارلحکومت مظفرآباد میں چوروں کے منظم گروپ نے انت مچادی ! پولیس پکڑنے کے بجائے اپنی کاغذی کروائیوں پر گامزن ہے جو کہ سولیہ نشان ہے آئی جی آزادکشمیر نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد جہاں باہر سے آنے والے مشکوک افراد کو نہ تو روکنے کی کوشش کی نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے توجہ ! جس کی وجہ سے اندرون شہر جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوکر رہ گیا وہاں خو دپولیس آفیسران بھی ان وارداتوں سے نہ بچ سکے ، ایس ایس پی میر عابد کی رہائش گاہ گوجرہ جبکہ ایک ڈی آئی جی کی بیٹی کے گھر اپر چھتر میں چوری کی واردات ہوئی ، لاکھوں روپے کا سامان چو رلے کر رفو چکر ہوگئے ، پولیس اپنے ہی آفیسرانوں کی چوری برآمد نہ کرسکی جبکہ چہلہ بانڈی میں سیکرٹری جنرل تاجر یونین مدینہ مارکیٹ کے گھر دو ماہ قبل ہونے والی چوری برآمد نہ کرسکی وہاں مدینہ پلازہ الطاف کے گھر گیلانی چوک میں دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکو بھی نہ پکڑے گئے وہاں نڑول اسٹیڈیم کے نزدیک بینک آفیسر معاذ اللہ خان کے گھر میں ڈاکہ ڈالے والے ڈاکوئوں کا بھی کوئی پتہ نہ چل سکا ، دارلحکومت مظفرآباد میں وافر پولیس نفری کے ہوتے ہوئے چور ڈاکو عوام کو لوٹ رہے ہیں مگر وہاں پولیس ڈاکے اور چوری کو بھی تبدیل کرکے پرچے گمشدہ کے درج کررہے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے عوام نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو تحفظ کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیں ، کام چو رسفارشی اور چالبلوسی آفیسران کو تبدیل کرکے ایسے آفیسران تعینات کئے جائیں جو عوامی معیار پر پورا اتر سکیں تاکہ عوام چوروں اور ڈاکوئوں سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :