مظفرآباد ‘ 9انسپکٹرز تا حال ویٹنگ لسٹ میں موجود ‘ترقیاب نہ ہو سکے

20ویں نمبر پر آنے والی جونیئر لیڈی انسپکٹر نے عدالت عالیہ سے سٹے لے لیا باقی افسران میں مایوسی پھیلنے لگی

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) محکمہ پولیس کا نرالہ قانون ، سنیارٹی لسٹ کے مطابق جو کہ 20اپریل2017ء میں جاری ہوئی ! جس میں 11انسپکٹرز ڈی ایس پی ترقیاب ہوکر مختلف اضلاع میں تعینات ہوئے جبکہ 9انسپکٹرز تا حال ویٹنگ لیسٹ میں موجود ہیں!20ویں نمبر پر آنے والی جونیئر لیڈی انسپکٹر نے عدالت عالیہ سے اسٹے لے لیا باقی آفیسرانوں میں مایوسی کا عالم ،انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20اپریل 2017ء کو سلیکشن لیسٹ کے مطابق ظفر علی اعوان 25اپریل 2011ء ڈی ایس پی پروموٹ ہوئے جبکہ امیر الدین 15اپریل 2011ء احتساب بیورومیں ، سید رضا حسن گیلانی 15اپریل 2011ء مظفرآباد میں ڈی ایس پی تعینات ہوئے ، راجہ ندیم عارف 15اپریل 2011ء ضلع میرپور میں ، عرفان الحسن کیانی 9جنوری 2015ء کو احتساب بیورو میں تعینات ہوئے ، آغا مجتبا شاہ 12اپریل 2017ء کو سی پی او میں تعینات ہوئے جبکہ محمد آمین 9جنوری 2015ء بھمبر ، خواجہ عبدالقیوم 9جنوری 2015ء کو کوٹلی ، احسان الحق 9جنوری 2015ء جبکہ عنصر علی ضلع میرپور 2015ء کو ڈی ایس پی پروموٹ ہوئے ، ظہور احمد 5اپریل 2016ء کو ڈی ایس پی تعینات ہوئے جبکہ ذاکر اقبال اسپیشل برانچ سنیارٹی میں 9جنوری 2015ء کو انتظار کی لائن میں کھڑے کردیے گئے وہاں قائمقام ڈی ایس پی کی نشست پر 5سے 6ماہ کام کرنے کے باوجود واپس انسپکٹر تعینات کردیے ، محمد یونس ضلع حویلی 19جنوری 2015ء جبکہ محمد بشیر ٹریفک پولیس بھمبر 13جنوری 2016ء ، ظفر اقبال 13جنوری 2016ء ،محمد شفیق 19مئی 2017ء ، محمد فیاض عباسی 13جنوری 2016، محمد مقصود14مارچ 2017، اشتیاق احمد گیلانی 5اپریل 2016ء ، جبین کوثر 13جنوری 2016ء ترقیابی پائے گئے جس سے 11انسپکٹرز ، ڈی ایس پی پروموٹ ہوئے جو کہ مختلف اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سنیارٹی کو چیلنج کرنے کے بجائے 20ویں نمبر جونیئر لیڈی انسپکٹر جبین کوثر نے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی سنیارٹی لیسٹ کو مسترد کرکے عدالت عالیہ سے اسٹے آرڈر لے کر ایک بار پھر ترقیابی پانے والے دیگر 9پولیس آفیسرانوں کو ترقیاب ہونے سے روک لیا جو کہ سوالیہ نشان ہے کوثر جبین نے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرکے ایک لمبی چھلانگ مارنے کی کوشش میں باقی آفیسرانوں کے میرٹ پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی جو کہ سوالیہ نشان ہے ،انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر شعیب دستگیر نوٹس لے کر اصل حقائق سامنے لائیں۔

متعلقہ عنوان :