کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقہ جات میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطہ میں شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

تتہ پانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقہ جات میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطہ میں شدید مشکلات کا سامنا، تتہ پانی و گرد و نواح کے علاقوں میں نجی موبائل کمپنی ٹیلی نار کی سروس متاثرہ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، گھنٹوں نمبر ڈائل کرنے سے بھی رابطہ نہیں ہو پاتا،شہر سے ملحقہ علاقہ جات تاہی،منڈہول،ساوہ، چھتڑیڑی ،بڑجن، بٹل،درہ شیر خان اور جنجوڑعہ کے علاقوں میں سگنل غائب، متعدہ مرتبہ متعلقہ حکام کو نوٹس دلوانے کے باوجود مسلہ کا جوں کا توں رہا، شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور فی الفور نوٹس لے کر سروس کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ آج کہ اس ترقی یافتہ دور میں ہمیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے ، دنیا 5 جی دوڑ میں ہے اور ہمیں کال کرنے تک کی سہولت نہیں دی جا رہی ، آزاد کشمیر حکومت بھی اس مسلئے کی طرف توجہ دے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو کم کیاجا سکے۔