پل ٹوٹنے سے ایک شخص بیٹی سمیت نالہ لیسواء میں جا گرے

لڑکی جاں بحق نعش نہ مل سکی‘مقامی لوگ متاثرہ شخص کو نالہ سے نکالنے میں کامیاب ‘شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پل ٹوٹنے سے ایک شخص اور اس کی بیٹی نالہ لیسواء میں جا گری، لڑکی جاں بحق نعش نہ مل سکی۔مذکورہ شخص کو مقامی لوگ نالہ سے پکڑنے میں کامیاب شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیلم زیریں کے علاقہ جبڑ باڑیان کا ایک شخص غلام عباس اپنی بیٹی کے ہمراہ قریبی گائوں پالڑی جا رہا تھا کہ نالہ لیسواء پر پل کراس کر رہا تھا کہ پل ٹوٹ گیااور مذکورہ شخص غلام عباس اور اس کی بیٹی منزا بی بی نالہ لیسواء میں جا گرے مقامی لوگوں غلام عباس کو نکانے میں کامیاب ہو گئے ہیںلیکن پانی کے تیز بائو کی وجہ سے لڑکی بہہ گئی ہے۔

جس کی نعش ابھی تک نہیں مل سکی ہے ۔ پولیس نے مطابق لڑکی منزا بی بی کی نعش کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ غلام عباس گو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق موصوف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :