فنی خرابی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کی موبائل فون سروس معطل عوام کا احتجاج

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) فنی خرابی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام اور گرد نواح کی موبائل فون سروس معطل عوام کا احتجاج، ایس سی حکام نے سروس بحالی کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں بجلی کی ولٹیج کی کمی کی وجہ سے موبائل فون سروس کی فراہمی تکنیکی خرابی کی وجہ سے معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرد نواح کے علاقوں چک، پلنگ، لالہ، راوٹہ بگنہ ستھریاں میں موبائل فون خاموش پڑے ہوئے ہوئے عوام علاقہ نے متعلقہ حکام کی خاموشی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

چیئرمین ضلع کونسل محمد نواز اعوان نے کہا ہے خرابی درست نہ کرنا غفلت ہے ایک ہفتہ کے اندر ان علاقوں میں موبائل فون سروس بحال نہ ہوئی تو شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج کریں گے کسی بھی رد عمل کی ذمہ داری حکام پر ہو گی۔ ایس سی حکام نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے لئے جلد انجینئرز کی ٹیم روانہ کر دی جائے گی۔ سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :