Live Updates

عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہو ں گے، عمر ڈار

تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی ہمارا مشن ہے ،ہم سب عمران خان کے شانہ بشانہ جدوجہد کر تے ہوئے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی بنائیں گے ، بیان

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی ہمارا مشن ہے اور ہم سب عمران خان کے شانہ بشانہ جدوجہد کر تے ہوئے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی بنائیں گے اور عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام حلقوںمیں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی اور تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ پارٹی ٹکٹ نہیں نئے پاکستان کی جنگ ہے اور وہ ہر محاذ پر لڑتے ہو ئے ہر نشست پر پی ٹی آئی کو کامیاب کر ائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر کارکن عمران خان کے فلسفے کا پیروکار ہے اور پی ٹی آئی کا کارکن ہی متحد ہوکر الیکشن میں دن رات کام کرے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے لئے کارکنا ن کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ان کی قیادت میں سیالکوٹ میں تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے نااہل لیگ کی کرپشن،ہندوستان سے دوستی،کشمیر پالیسی پر نر می ،اقامہ اور پانامہ عوام دیکھ چکی ہے ،شہر اقبال پر بر سوں قابض رہنے والے صاف پانی کی عدم دستیابی،سڑکوں کا برا حال،ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کی تذلیل کر نے کے سوا کچھ نہیں دیا،اب عوام کے امتحان کا وقت ہے کہ وہ ان چوروں ،لٹیروںاور اقامہ زدہ لوگوں کو مستر دکردیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات