29 اپریل کو لاہورمیں مدر آف آل جلسہ کریں گے،عمران خان
دوسری جماعتوں نےبکنےوالوں کےنام ظاہرنہ کیے توخود انکےنام بتا دوںگا،چودھری سرورکواپوزیشن سمیت جوائن کرنیوالے ن لیگی ارکان نے بھی ووٹ دیے،زرداری اورنوازشریف سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ مانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 23:33
(جاری ہے)
دوسری جماعتوں نے اگرایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کون سے لوگ بکے ہیں۔
تمام جماعتوں کے سربراہان کوان بکنے والوں کا علم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چودھری سرورکواپوزیشن اورہمیں جوائن کرنیوالےاراکین ن لیگ نے بھی ووٹ دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلی بارنہیں پچھلے 30 سال سےبک رہےہیں۔ ایک سینیٹر کیلئے45 کروڑ روپے کی مجھے پیشکش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کو لاہورمیں مدر آف آل جلسہ ہوگا۔ جس میں لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑےہیں۔ سائیکل اور رکشا چورکو جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ کیوں بڑے لوگوں کوپروٹوکول اورغریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت صاف شفاف الیکشن کیلئے ہوتی ہے۔ ساری جماعتوں نے2013ء کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔ پچھلی بار نگراں حکومت کیلیے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا۔ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن میں کون ہوگا،اس پربھی ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا۔ ان دونوں جماعتوں نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.