سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر حادثے میں اموات پر لالیاں کے عوام کا احتجاج‘ٹائر جلا کر شاہراہ بلاک کر دی

پیر 23 اپریل 2018 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر حادثے میں اموات پر لالیاں کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر شاہراہ بلاک کر دی ہے۔ ایس ایچ اوز ڈی ایس پی چناب نگر اے سی لالیاں موقع پر پہچ گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نیڈی پی او اور ڈی سی کے علاوہ کسی بھی آفیسر سے مزاکرت نہ کرنے پر اصرار کر دیااور اعلان کیا کہ ہمارے مطابات منظور کئے جائیں ورنہ کسی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اس احتجاج پر روڈ بلاک رہا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ پولیس نفری نے حالات پر قابو پائے رکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔

متعلقہ عنوان :