کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

حریت رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کاغلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

پیر 23 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد/سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ پیر کو نماز ظہر کے بعد پی ڈبلیو ڈی (PWD) اسلام آباد کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میںجامع مسجد سوپور میں بھی ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے بیانات میں غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔