وزیراعظم آزاد کشمیر حریت رہنماء غلام محمد صفی کی اہلیہ اور ممبر پبلک سروس کمیشن شاہین عشائی کے شوہر کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 23 اپریل 2018 14:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لندن سے اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں حریت رہنما غلام محمد صفی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے دریں اثناء راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لندن سے اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میںممبر پبلک سروس کمیشن شاہین عشائی کے شوہر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے -

متعلقہ عنوان :