Live Updates

صوبائی حکومت خزانے کو لوٹ کر بجٹ پیش کرنے سے کترا رہی ہے ،امیر حیدر خان ہوتی

بہانے بنا کر عوام کو پریشان کیا گیا ہے ،، دوبارہ اقتدار ملا تو پولیس فورس کے لئے ہماری حکومت کی خزانے کی منہ کھلا رہے گا خیبر پختونخواہ بہادر پولیس فورس کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی قربانیاں لازوال ہے،صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ سے خطاب

پیر 23 اپریل 2018 18:39

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے شاہ پور میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خزانے کو لوٹ کر اب بجٹ پیش کرنے سے کترا رہے ہیں اور طر ح طرح کے بہانے بنا کر عوام کو پریشان کیا ہے، دوبارہ اقتدار ملا تو پولیس فورس کے لئے ہماری حکومت کی خزانے کی منہ کھلا رہے گا خیبر پختونخواہ بہادر پولیس فورس کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی قربانیاں لازوال ہے عمران خان اور دیگر سن لے باچا خانی شانگلہ کے پہاڑوں سے ٹکرلے رہی ہے شانگلہ کی پہاڑی چھوٹیوں پر آج سرخ جھنڈے لہرا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے آپ کو ایماندار ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں پر بھی ایمانداری کا لیبل لگا رہے ہیں حالانکہ سب کے سب بک گئے سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے 20 ممبرز بک گئے اور ایمانداری کا نام و نشان تک نہ رہ پایا ۔

(جاری ہے)

اب عمران خان خاتون ممبرز سے کلام پاک کے واسطے صفائی مانگ رہے ہیں جو ٹھیک کام نہیں ہے ۔میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ وہ بھی کلام پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھا کراپنی صفائی پیش کریں کہ باہر سے جن بیرون ملک لوگوں نے تحریک انصاف کو جو چندے دئے وہ کہاں ہے۔ انھوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے پرویز خٹک کی صفائی پیش کریں ۔

پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جو کہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ عوامی نیشنل پارٹی سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا میں نو یونیورسٹیاں تھی اور ہمارے دور حکومت میں دس مزید یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جس سے عوامی نیشنل پارٹی کی تعلیمی پالیسی کی وضاحت ہوتی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کامنشور پشتونوں کے بچوں کو قلم دینا ہے ہر ضلع میں اپنا یونیورسٹی ہو جبکہ تحریک انصاف نے تا حال کوئی ایسی اجتماعی کارکردگی نہیں دکھائی ۔

پشتونوں کے وسائل پر اسلام آباد کا قبضہ چھڑاکر اپنے وسائل سے اپنے پشتون بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینگے پنجاب میں ترقیاتی کام اور کوئلے سے مہنگی بجلی بن سکتی ہے لیکن ہمارے بدقسمت صوبے کے وسائل سے سستی بجلی کیوں نہیں بنائی جاتی ہر کوئی اپناعلاقائیت پر کام کررہا ہے پی ٹی آئی نے گزشتہ ستر سالوں میں سے ریکارڈ سود پر قرضے لیکر عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا پورے دور اقتدار میں ایک ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا عوام کو کیا منہ دکھائنگے خزانے میں کچھ بھی نہیں خالی خزانے سے کیا بجٹ پیش کیا جائیگا عوامی نیشنل پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے آئندہ ووٹ مانگنے جا رہی ہے، اگر اے این پی کو ایک موقع اور مل گیا تو ساری دنیا دیکھ لیں گی کہ خیبر پختونخوا دن دگنی رات چگنی ترقی کر لیں گی۔

جلسہ عام سے شانگلہ این اے کے امیدوار حاجی سدید الرحمان ، صوبائی حلقے پی کے 23کے امیدوار متوکل خان ایڈووکیٹ ،پی کے 24کے امیدوار فیصل زیب ، پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین ایڈووکیٹ ،سلطا ن رو م خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہر ضلع میں جاکر پختونوں کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع کرنے کیلئے ہر ممکن تگ و دئو کروں گا۔

پاکستان ہماراملک ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کی کسی صوبے کیساتھ کوئی بد دلی موجود نہیں ہے البتہ پختونوں کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے متحد ہونا ہوگا ۔باہم اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے یکجا ہوکر پختون اپنی حقوق حاصل کر پائیں گے ۔انھوں نے امید ظاہر کیا کہ ائندہ دور حکومت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور اپنی منصوبہ بندیوں میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگارسکیم کا منصوبہ شامل کیا ہے ، اگر حکومت ایا تو روزگار سکیم پر کام شروع کردیں گے جس میں بے روزگار نوجوانوں کو دس لاکھ تک بلا سود قرضہ میرٹ اور قرعہ اندازی کے بنیاد پر فراہم کیا جائیگا ،جو کہ بے روزگاری ختم کرنے کیلئے ضروری ہے اور اس سے ملکی معیشیت اور ترقی پر مثبت اثر پڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ بہت جلد میں شانگلہ کی طرح سوات اور دیر میں بڑی شمولیتوں کے خوشخبری سنادوں گا ۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات