کشمیر کالونی لاہور کی 132کنال اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے چار دیواری تعمیر کی جائے گی‘ منصور قادر ڈار

پیر 23 اپریل 2018 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزاد جموں وکشمیر منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر بھر سمیت پاکستان میں مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات کی فراہمی، کشمیری کمیونٹی کیلئے ترقیاتی سکیموں کی تعمیر وتکمیل میں کوشاں ہے۔کشمیر کالونی لاہور کی 132کنال اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے چار دیواری تعمیر کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں واقع کشمیر کالونی کے دورہ کے دوران جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے معائنہ کے موقع پر محکمہ کے آفیسران ملازمین اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنت ویلی ملک عبدالوحید نے کشمیر کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کالونی میں جاری ترقیاتی کام کمیونٹی ہال اور دیگر منصوبوں کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کشمیر کالونی لاہور کی 132کنال اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے چار دیواری کا ڈیزائن/سکیم مرتب کر ے برائے منطوری ارسال کرے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران کالونی کے بقیہ ترقیاتی کاموں اور ضرورت کا تخمینہ مرتب کر کے ارسال کریں تاکہ مستقبل میں کالونی میں آباد ہونے والے 350کشمیری خاندانوں کو تمام ضروریات زندگی کی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کشمیر کالونی لاہور کو ماڈل کالونی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :