گجرات میں غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 12:17

گجرات میں غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتار ..
گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : گجرات میں غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 اپریل کومنگووال غربی میں پاکستانی نژاد اٹلی کی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئییں، تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر ثناءچیمہ کے مبینہ قتل سے متعلق کئی رپورٹس اور پوسٹس سامنے آئیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، لیکن ثناء اٹلی میں شادی کی خواہش مند تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔