آزاد جموںوکشمیر عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کے حکم پر سپریم کورٹ 7مئی تا 11مئی راولاکوٹ کے مقام پر سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

منگل 24 اپریل 2018 15:01

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) آزاد جموںوکشمیر عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کے حکم پر سپریم کورٹ از مورخہ 7مئی تا11مئی بشمول دونوں ایام راولاکوٹ کے مقام پر سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ رجسٹرار برانچ رجسٹری راولاکوٹ کو مطابقا ًمقدمات کی سماعت مقرر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ یہ بات رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتائی گئی ہے ۔